مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آزاد تجارتی علاقوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے جزیرہ کیش پہنچ گئے ہیں ۔صدر حسن روحانی نے کیش ایئر پورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد تجارتی علاقوں کے سربراہوں کے اجلاس میں رواں برس میں تجارتی اور اقتصادی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر روحانی نے ۔مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں کے نفاھ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سامراجی طاقتوں کی اقتصادی پابندیوں سے بچانے کے لئے مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں پر عمل ضروری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی آزاد تجارتی علاقوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے جزیرہ کیش پہنچ گئے ہیں ۔
News ID 1862698
آپ کا تبصرہ